وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) ( DG ISI ) انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے آج بروز جمعرات 24 نومبر کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو موجودہ امن اور امان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔