کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم آج پھر کٹہرے میں ہونگے احتساب عدالت کے جج العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنسز کافیصلہ سنائینگے ،عدالت کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے
فیصلہ خلاف آنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کااحتجاج روکنے کیلئے پولیس رینجرز کے 1100اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔
تمام راستے سیل کردئیے گئے ہیں ۔عدالت میں نواز شریف کیساتھ 30افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی ۔
الزامات ثابت ہونے پر نوازشریف کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا ہوسکتی ہے نیب نے سابق وزیراعظم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے فائیو کے تحت سزا دینے کی استدعا کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں