کنگ خان کیلئے پیغام

0

لندن( شوبزنیوز) آپ کی فلم دیکھ کر بہت اچھا لگا، فلم پْرمزاح تھی اور میری پوری فیملی کو بہت پسند آئی

میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، آپ کے ساتھ ٹوئٹر پر بات کرنا بہت اچھا لگتا ہے، امید کرتی ہوں ایک دن آپ آکسفورڈ یا برطانیہ میں کہیں بھی آئیں گے تو ہماری ملاقات ہوگی اور وہ دن میری زندگی کا بہت بڑا دن ہوگا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

آپ بہترین اور حیرت انگیز شخص ہیں، ہر کوئی آپ سے یہ بات کہتا ہوگا لیکن میں ایک بار پھر دْہرارہی ہوں آپ بہت حیرت انگیز اور اچھے انسان ہیں

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے فلم’زیرو‘دیکھنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم’زیرو‘ریلیز کے پہلے روز اوسط درجے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم ویک اینڈ اورکرسمس کی چھٹیوں کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں اچھا بزنس کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.