نواز شریف کو 7سال قید کی سزا

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنادی

فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک قومی احتسباب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنسز پر 19 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

العزیزیہ ریفرنس ملز میں نواز شریف پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سننے کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچے تھے،

ان کے ہمراہ حمزہ شہباز شریف اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر کارکنوں کے رش کے باعث دھکم پیل دیکھی گئی اور پولیس اور کارکنوں کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھراوٴ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.