جس پر وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ بی این پی کے 6 نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے حکومت اپنی کوشیش کر رہی ہے،
دونوں رہنماوں کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے بی این پی اور حکومتی اراکین پر مشتمل ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل سنگین ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر ہے ہیں،
اس موقعہ پر بی این پی سربراہ نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں تعلیم،صحت،روزگار اور ماہی گیروں کو لاحق مسائل کے حوالے سے بات کی
جس پر وزیر اعطم کا کہنا تھا کہ یہ تمام جائز مطالبات ہیں جن کو ہر صورت حل کیا جائے گا۔ بعد ازاں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک علیحدہ ملاقات بھی کی۔