کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں زراعت کی ترقی کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت ملکر کام کریں گے ایسی اقتصادی و تجارتی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں جس سے زراعت و صنعتی شعبوں کی نمایاں ترقی ہو اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکیں
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر خان کا چیمبرز آف کامرس بلوچستان کے عہدے داران سے ملاقات اور تجارتی مشکلات کے حل کی تجاویز سے متعلق اجلاس سے خطاب
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری چیمبرز آف کامرس بلوچستان کے سرپرست اعلی غلام
فاروق صدر جمعہ خان سمیت دیگر عہدے دار بھی موجود تھے
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملائیشیا سمیت عالمی مانگ کے مطابق بلوچستان و ملک بھر میں زراعت حلال فوڈ اور منرل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے
سی پیک کی عمومی صورتحال میں اگلا مرحلہ صنعتوں کے قیام کا ہے ہماری کوشش ہے کہ آئندہ مرحلے میں مختلف چیمبرز آف کامرس کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے
بلوچستان کے ایکسپورٹرز کی مشکلات کا جائزہ لیکر ان کو حل کریں گے تجارتی پالیسوں کی تشکیل
میں نجی شعبے کی مشاورت کو شامل رکھیں گے
ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے بی آئی ایس پی سمیت دیگر موثر پروگرامز متعارف کرائیں گے۔
ملک میں نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں ترقی کے غیر معمولی مواقع فراہم کریں گے
یہ بھی پڑھیں