کوئٹہ : ویب رپورٹر
ایسے وقت میں جب ملک میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پشتونوں کیساتھ ملک بھر میں معاندانہ طرز عمل ان کے بنیادی حقوق کی پامالی معاشی احساس محرومی کے خاتمے میں کلیدی کردار کی حیثیت اختیار کر گئی ہے لہٰذا پارٹی ذمہ داران اس عظیم الشان جلسہ عام کامیابی بارے میں تمام تر تیاریوں بخوبی احسن سرانجام دیں
ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹریز حاجی انور شاہ ‘ جمالدین رشتیا ‘ مابت کاکا ‘ ضلعی صدر ولی داد میانی ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالباقی ترین نے ہرنائی باچا خان مرکز میں ضلعی تحصیل اور بنیادی یونٹ ذمہ داران سے خطا ب کے دوران کیا اس موقع پر 2 فروری جلسہ عام بارے اب تک کئے گئے انتظامات اور تیاریوں کی رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں جلسہ عام بارے مختلف تجاویز اور آراء پر بحث کی گئی گل شاہ خان شہید گراؤنڈ کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔