بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی میں ہمیشہ یہاں کے عوام کی بلارنگ و نسل مذہب زبان اور تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کی لیکن یہاں کے سابقہ حکمرانوں نے تنگ نظری اور اپنے گروہی مفادات کے لئے یہاں کے حقیقی مسائل اور کوئٹہ شہر کے بنیادی سہولیات کو نظر انداز کیا
کوئٹہ : ویب رپورٹر
جس کے نتیجے میں آج کوئٹہ کے شہری گھمبیر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اور تمام تر بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں یہاں کے عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بی این پی اپنا سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے یہاں کے عوام کو متحد اور منظم کرنے کی جدوجہد کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلہ میں کلی چشمہ آچوزئی ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ‘ چیئرمین جاوید بلوچ ‘ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اسد شفیع شاہوانی ‘ لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی‘ حاجی فاروق شاہوانی ‘ محمد ادریس پرکانی ‘ نصیب اللہ جتک اور یار محمد جتک نے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا پروگرام جو کہ بلارنگ و نسل یہاں کے عوام کے قومی حقوق کے لئے جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں عوام اپنی بھرپور سیاسی شرکت کو یقینی بناکر آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اورموجودہ گھمبیر سیاسی صورتحال سے نکالنے کے لئے اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کریں حکمرانوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی متحد و منظم ناہونے کی وجہ سے اپنی گروہی مفادات کو آگے بڑھانے کی خاطر یہاں کے عوام کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندگی سے دوچار کیا قدرتی دولت سے مالامال خطے کی عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہے
آج کوئٹہ کے عوام اس شدید سردی کے دور میں بھی گیس کی سہولت سے محروم ہیں پینے کے صاف پانی ‘ بجلی ‘ تعلیم ‘ صحت روزگار تجارت اور دیگر سہولیات کے لئے سراپا احتجاج اور حکمرانوں کی توجہ مبذول کرانے کی خاطر آواز بلند کرتے ہیں لیکن یہاں کے عوام کے جائز اور بنیادی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے ہمیشہ یہاں کے عوام کی رائے کو اہمیت دی گئی اور نہ تسلیم کیا گیا اور ان کے مقابلے میں ناایشوز غیر ضروری مسائل کو عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی
اس موقع پرالیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ اسد سفیرشاہوانی ‘ حاجی فاروق شاہوانی نے یونٹ کے انتخابات کروائے نصیب اللہ جتک یونٹ سیکرٹری ‘ محمد آصف بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اور محمد حیات ضلعی کونسلر منتخب ہوئے جنہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پارٹی کے لئے کسی قسم کی جدوجہد اور قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔