جانوروں کے علاج معالجے کیلئے بلوچستان بھر میں لایؤ سٹاک کے 110 ہسپتال 850 ڈسپینسریزسرگرم عمل

0

رپورٹ محمد ارباز شاہ

ڈی جی لایؤ سٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر نے بلوچستان 24کو بتایا”بلوچستان پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس کے پاس زیادہ

ڈاکٹر غلام حسین جعفر

بھیڑ بکریاں ہیں اور ہمارا ڈیپارٹمنٹ ان کے علاج ومعالجے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

ہمارے محکمے کے زیر انتظام 110 ہسپتال جبکہ 850 ڈسپینسریز ہیں”ڈاکٹر غلام حسین جعفر کا مزید کہنا تھا کہ”بلوچستان کے قبائلی علاقوں میں اونٹ کو بھی ذیادہ پالا جاتا ہے اور اب ہم اونٹوں کے علاج ومعالجے پر خصوصی توجہ دینگے”۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

بلوچستان 24 سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ویٹرنری ہسپتال سعید اقبال نے بلوچستان 24کو بتایاہمارے اس ہسپتال

ڈپٹی ڈائریکٹر ویٹرنری ہسپتال سعید اقبال

میںجانوروں کے مختلف قسم کے کیسز آتے ہیں

جن میں فریکچرز،سٹریچرز،ایمرجنسی شامل ہیں جن کے علاج پر ہمارا محکمہ خصوضی توجہ دے رہا ہے اور ہمارے ہسپتال میں او پی ڈی اور ایمرجنسی وارڈ ہر وقت فعال ہیں جس میں مختلف کریٹیکل کیسزبھی آتے ہیں”۔

ڈاکٹر سعیداقبال نے مذید کہا کہ”چند ایسے بھی کیسز ہوتے ہیں جو بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں ہوتے ہیں اور جانور یہاں نہیں لائے جاسکتے جس کیلئے ہماری اسپیشل ٹیم وہاں جاتی ہے اور بیماری جانوروں کاعلاج معالجہ کرکے واپس آتی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.