ویب ڈیسک
سابق نواز شریف کی العزیزیہ ملز ریفرنس میں دی جانیوالی سزا کے فیصلے کیخلاف دائر ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مستر د کردی ،فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے محفوظ مختصر فیصلہ سنادیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مذکورہ درخواست کا تفصیلی فیصلہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے اور اس فیصلے کا بھی کرتے ہیں ہمیں عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے
ہمیں اْمید تھی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، اب دیگر قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔