بلوچستان ،آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 95فیصد رہا

0

رپورٹ ۔۔۔محمد غضنفر

سکولوں میں نصاب سے ہٹ کر معلومات عامہ کے پروگرام کو متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے زریعہ نہ صرف طلباء کی زہنی نشونما ہوگی بلکہ امتحانات سے نقل کا خاتمہ بھی ممکن ہوگااس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے آٹھویں کے امتحانات میں ایسے سوالنامہ تیار کئے تھے جن کے جوابات بازار وں میں فروخت ہونے والے خلاصوں میں موجود نہیں تھے

طلباء نے اپنی قابلیت کے زریعے امتحانا ت میں کامیابی حاصل کی ہے اُنہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے نجی اسکولوں کے انتظامیہ نے آٹھویں کے امتحانات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے امتحانات کے انعقاد کے حق میں فیصلہ سنایا نجی اسکولوں کے مالکان کا یہ عمل نے طلبہ و طالبات کی امتحانی تیاریوں پر اثر انداز ہوا جس کی وجہ سے طلباء طالبات وہ نتائج نہیں دے سکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی
چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزمینشن کمیشن کوئٹہ سید عارف شاہ آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس

نتائج کے مطابق بلوچستان ریذیڈنشنل کالج سبقت لے اُڑا،پہلی تین پوزیشن بلوچستان کے ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے طلباء نے حاصل کی لڑکیوں کی تینوں پوزیشنز قلعہ سیف اللہ کی طالبات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں امتحانات میں کامیابی کا تناسب 95فیصد رہاصوبائی دارالحکومت میں 16996طلباء میں سے 682فیل 183غیر حاضر رہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزمینشن کمیشن کوئٹہ سید عارف شاہ کے مطابق امتحانات میں صوبے بھر سے کل 34463 اُمیدواروں حصہ لیا جن میں سے 32813 اُمیدوار نے کامیابی حاصل کی جن میں 21252 طلباء اور 11561 طالبات شامل ہیں اُن کے مطابق امتحانات میں پہلی بیس پوزیشن حاصل کرنے والے 21طلباء کا تعلق بی آرسی کالج لورالائی 14کا ژوب جبکہ 1کا تعلق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مسلم باغ سے ہے بیس پوزیشنوں میں مساوی نمبر حاصل کرنیوالے طلباء اور طالبات شامل ہیں

پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء محمدثاقب ولد جان محمد ،حفیظ اللہ ولد عبدالواحد، دولت شاہ ولد حضرت شاہ شامل ہیں ان تینوں طلباء کا تعلق بی آر سی ژوب سے ہے جبکہ طالبات میں گل نساء ولد عبدالقاہر ، حسنہ لطیف ولد عبدالطیف ، ہدیہ بی بی ولد محمد کریم شامل ہیں تینوں طالبات کا تعلق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مسلم باغ قلعہ سیف اللہ سے ہے

بی آر ایس پی ژوب کے طلباء کی پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں سید عارف شاہ نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پرچوں کو امتحانات سے متعلق قائم کمیٹی نے ری چیک کیا ہے اور یہ دیکھ کر ہمیں حیرانگی ہوئی ہے کہ طلباء نے مکمل نمبر حاصل کئے ہیں

اُنہوں نے کہا کہ طلباء نے پوزیشن میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے اس میں کوئی ابہام نہیں ہے

امتحانی نتائج کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان سے حصہ لینے والے 747طلباء میں سے 689پاس چاغی سے 51میں سے 51دکی 419میں سے 414ہرنائی 140میں سے 140کچھی 271میں سے 258قلات 1073میں سے 1049خاران میں 13میں سے 11خضدار 1547میں سے 1500قلعہ سیف اللہ 1317میں سے 1307کوہلو 414میں سے 393لورالائی 1046میں سے 1020مستونگ 1372میں 1357موسیٰ خیل 488میں سے 485 نوشکی 165میں سے 163پنجگور 1743میں سے1602پسنی 2182میں سے2016کوئٹہ 16969میں سے 16104سکندرآباد 358میں سے 352 شیرانی 138میں سے 129ژوب 1584میں سے 1475 زیارت 709میں سے 695طلباء و طالبات کامیاب ہوئے جبکہ ان تمام اضلاع میں 958طلباء و طالبات فیل 585غیر حاضر جبکہ 7طلبہ و طالبات کے امتحانی فارم میں نام غلط ہونے پر ان کے نتائج روکے گئے ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.