پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وہاب ریاض اسٹیڈیم میں روپڑے

لاہور پاکستان سپر لیگ 7کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست پر زلمی کپتان وہاب ریاض رو پڑے۔

اسلام آباد سے شکست کے بعد پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر ٹیم کے کپتان وہاب ریاض دلبرداشتہ ہوکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اسٹیڈیم میں ہی روپڑے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

تصاویر اور ویڈیوز میں وہاب ریاض کو اسٹیڈیم میں سر جھکائے روتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے پاس کھڑا اسٹاف ممبر کرکٹر کو دلاسہ دے رہا ہے۔وہاب ریاض کی آبدیدہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمت باندھی۔

ایک صارف نے لکھا معذرت چیمپئن لیکن دن اسلام آباد یونائیٹڈ کا تھا۔ایک اور صارف نے وہاب ریاض کی روتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لمحے مشکل ہوتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.