صدر نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر خود اجلاس بلاسکتا ہے: اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن سینیٹر اور سینیئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔

 پنجاب اسمبلی پہنچنے پر سینیٹراسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں واضح ہےکہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، 21دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  صدر  نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کے 21 روز کے اندر اجلاس بلایا جانا لازم ہے، 21 روز 29فروری کو مکمل ہونا ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.