بلوچستان میں کرونا واِئرس سے متاثر افراد کی تعداد 115 ہوگئ ہیں حکومت بلوچستان

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن جاری پولیس ، ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا

0

بلوچستان 24 تازہ ترین
رپورٹ مدثر محمود
کوئٹہ میں لاک ڈاؤن جاری پولیس ، ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا
کوئٹہ میں لاک ڈوان جاری ہے شہر کے تمام تجارتی مراکز بند ہیں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا جائزہ لینے اور حالات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ ایف سی اور لیویز کے مسلح اہلکاروں مشترکہ طور پرکوئٹہ کی مختلف پشاہراہوں زرغون روڈ ۔جناح روڈ ۔شارع اقبال ۔لیاقت بازار ۔سریاب روڈ گلستان روڈ اور دیگر علاقوں میں گشت کیا کوئٹہ میں گوشت ۔مرغی ۔سبزی اور ضروری کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار کو بند جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بھی تک بند رکھا گیا یے.
یارہے کہ بلوچستان میں کرونا واِئرس سے متاثر افراد کی تعداد 115 ہوگئ ہیں حکومت بلوچستان ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق لاک ڈاون کا بڑا فیصلہ ہیں کورونا وائرس سے کے خلاف یہ جنگ میل کر لڑنی ہوگی ۔عوام ہمارا ساتھ دے ۔ گھروں میں رہیں غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیے ۔ ترجمان لیاقت شاہوانی نے آپنے ٹویئٹر پیغام میں کہا کہ ہم آپ کی خاطر باہر ہیں آپ ہم لیے گھر میں رہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کروناوائرس کے خطرے پیش نظر حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں آیسولیشن وارڈ اور قرنطنیہ سنٹرز بھی قائم کردیے گئے ۔ گزشتہ روز وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رن نے پریس نفرس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 7 اپریل کو حالات کا جانزہ لے کر اسکولز کا فصیلہ کیا جائے گا کہ کب تک وہ مزید بند رہیں گئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: