شہزادہ ہیری کو ذہنی صحت کے امریکی ادارے میں ملازمت مل گئی

واشنگٹن :  شہزادہ ہیری نے اپنے تصدیق شدہ بیان میں کہا کہ وہ اپنی نئی ملازمت کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں البتہ ان کی ذمہ داری، اوقات اور تنخواہ کے حوالے سے کچھ واضح نہیں ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے کہا کہ نئی ذمے داریوں میں ان کا مقصد ذہنی صحت کے حوالے سے اہم مباحثے ، رحم دل، معاون کمیونٹیز کی تشکیل اور ایک شفاف ماحول کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا۔ فرم کے سی ای او کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں اپنا وقت گزاریں گے ،امکان ہے کہ شہزادہ ہیری کی ذمے داریاں پروڈکٹ سٹریٹجی کے حوالے سے اقدامات اور چیئریٹی سے متعلق ہوں جب کہ انہیں عوامی سطح پر ذہنی صحت کے حوالے سے بھی بات کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.