حکومت نے ملازمین کو بحال کرنا ہے کہ نہیں بتائیں، کفن پوش احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، اختر حسین لانگو
کوئٹہ : بی این پی کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین کے حوالے سے ایوان میں کمیٹی بنی تھی لیکن کمیٹی نے کام نہیں کیا حکومت نے اگر ملازمین کو بحال کرنا ہے تب بھی اور اگر بحال نہیں کرنا تب بھی جواب دے۔ لوگوں کو کفن پوش احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے حکومت سنجیدہ معاملات سے نظریں ہٹانے کے لئے ایسے اقدامات کرتی ہے حب میں ہزاروں ایکڑ زمین غیر مقامی شخص کوالاٹ کی گئی ہے ہم بلوچستان کے کسی کونے میں بھی کسی کو زمین ہڑپ کرنے نہیں دیں گے۔