کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ،کسی کے آنے ،جانے سے سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑتا، شیخ رشید

0

راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں، کسی کے آنے ،جانے سے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717
سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑتا، فیصلے وہی کررہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آرہے ہیں، جشن منانے والے سن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہے۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے وہاں وہاں یہ جائیں گے جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب جج یہ کہیں آپ کو پریس کانفرنس کے بغیر نہیں چھوڑیں گے ،ٹویٹ ڈلیٹ کریں، تو سمجھ آجاتی ہے کہ پیچھے کیا ہو رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ غربت ،مہنگائی اور بیر روزگاری ہے، لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.