پاۓ اور گوشت کو گلانے اور محفوظ کرنے کے انوکھے طریقے
ایک دو گھنٹے پہلے اس میں چھالیے کے دو موٹے ٹکڑے یا انجیر رکھ دیں
بلوچستان 24 ویب ڈیسک

اگر گوشت جلدی نہ گل رہا تو ہانڈی میں کچا پیتا، کچی انجیر ڈال دیں گوشت جلدی گل جائے گا۔ سخت گوشت پکانے سے قبل اگر ایک دو گھنٹے پہلے اس میں چھالیے کے دو موٹے ٹکڑے یا انجیر رکھ دیں تو بھی یہ جلدی پک جائے گا۔ گوشت اگر فریزر سے نکال کر پکانا ہو تو فوراً نکال کر مت پکائیں بلکہ پہلے دو تین گھنٹے پانی میں بھگو کر نرم کر لیں پھر پکائیں۔
وگرنہ گوشت سخت ہو جائے گا۔ کچے گوشت کو اگر زیادہ دن بغیر فریج کے محفوظ رکھنا ہو تو اسے سر کے بھیگے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔ اگر گوشت بغیر فریج کے ایک دو دن رکھنا ہو تو پہلے نمک ڈال کر گوشت کو اپنے ہی پانی میں پکا لیں پھر دیگچی کو کسی ٹھنڈی جگہ یا ٹھنڈے پانی کے برتن میں رکھ لیں۔
اگر گوشت میں ہلکی سی بو آ رہی ہو تو پانی ملے سرکے میں بھگو دیں۔ پندرہ منٹ بعد پانی نکال کر پکا لیں بو ختم ہو جائے گی۔ اگر گوشت کے سلائسز بنانا مقصود ہوں تو پہلے گوشت کے پارچے کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔ کیونکہ گرم گوشت کے پارچے ٹھیک نہیں بنتے ہیں۔
اس لئے پہلے ٹھنڈا کر لیں۔ جب آپ گوشت روسٹ کریں تو اس میں جو جوسز نکلیں اسے برتن میں ڈال کر برف ڈال دیں جب تمام چکنائی جم جائے تو اس جوس کو آپ کسی بھی کھانے میں استعمال کر سکتی ہیں۔ یہ چاولوں وغیرہ میں ڈالنے کے کام آ سکتا ہے۔
اگر یخنی کی چکنائی ختم کرنا ہو تو یخنی بنا کر فریج میں رکھ دیں جب چکنائی جم جائے تو وہ چمچ سے نکال دیں اور بغیر چکنائی کے یخنی گرم کر کے پی لیں۔ اس سے وزن نہیں بڑھے گا۔ اگر آپ گوشت کا روسٹ بنانا چاہتے ہیں تو گوشت پر تھوڑا سا سرکہ اور سلاد آئل مل کر دو تین گھنٹوں یا پوری رات کے لئے چھوڑیں۔
یہ بھی پڑھیں