33 سالہ پاکستانی نوجوان بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں کے کم عمر ترین جج بن گئے

اسلام آباد  پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، 33 سالہ پاکستانی نوجوان بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں کے لیے کم عمر ترین جج مقرر ہو گئے ہیں۔33 سالہ پاکستانی نوجوان ارمغان مقیم کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایشین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے انہیں جج کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔جج کا لائسنس جاری ہونے کے بعد انہیں مالدیپ میں منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کے بین الاقوامی مقابلوں میں فیصلے کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں کم عمر ترین جج بننے کا اعزاز ملنے پر نوجوان ارمغان مقیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں برسوں کی محنت کا پھل مل گیا ہے، یہ میرے لیے ایک فخر کا موقع ہے۔انہوں نے کہاکہ جج بننے کے بعد جہاں مجھ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو وہیں میرے لیے یہ بین الاقوامی سطح پرخود کو منوانے کا موقع بھی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.