دکی۔24 ،جولائی۔ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر لونی بیبرگ لہڑی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن بختیار کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن منیجر عبید ترین، خزانہ آفیسر عمیر جمالی اور دیگر نے شرکت کی۔
میٹنگ کا مقصد ضلع کی تعلیمی صورت حال کا جائزہ لینا اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔میٹنگ میں مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت اور جائزہ لیا گیا۔ پچھلی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں اور اقدامات پر غور کیا گیا اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران مختلف تعلیمی کلسٹرز کے معائنہ کے نتائج پر بھی بحث کی گئی اور ان میں پائے جانے والے مسائل اور بہتری کے مواقع پر غور کیا گیا۔ میٹنگ میں اساتذہ کی غیر حاضری کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اس رپورٹ میں غیر حاضر اساتذہ کی تفصیلات اور غیر حاضری کی وجوہات پر بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے اساتذہ کی غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام اساتذہ اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دیں۔ میٹنگ میں مختلف اقدامات اور سفارشات پر غور کیا گیا تاکہ ضلع میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا عزم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ ضلع کی تعلیمی بہتری کے لئے تمام متعلقہ افراد کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دیں، بصورتِ دیگر کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میٹنگ میں مختلف اقدامات اور سفارشات پر غور کیا گیا تاکہ ضلع میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا عزم کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ ضلع کی تعلیمی بہتری کے لئے تمام متعلقہ افراد کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دیں، بصورتِ دیگر کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔