ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔
کوئٹہ 24 جولائی ۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات، ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔
جبکہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینیو)، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران،سب رجسٹرار ،جوائنٹ سب رجسٹرار ،پٹواریان، ڈی سی آفس کے مختلف برانچ کے آفیسران موجود تھے۔ اسکے علاوہ تمام لا اینڈ ڈیپارٹمنٹس کیسکو، میٹروپولیٹن، گیس ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اور فیمیل محکمہ پولیس ٹریفک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایریگیشن ، واسا، پی ایچ ای، سی اینڈ ڈبلیو، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے موقع پر کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی کثیر تعداد نے اپنے مسائل پیش کیے۔ جس پر سائلین کے درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے گئے۔
سائلین نے کھلی کچہری میں پانی کی عدم فراہمی ،گیس، بجلی کوئٹہ شہر میں صفائی، ناجائز تجاوزات، مختلف سکولوں اور ہسپتالوں سے منسلک مسائل پیش کیے اور اسکے ساتھ ریوینیو مسائل اور لوکل/ڈومیسائل کے حوالے سے مسائل پیش کیے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات محترک ہے اور ترجیعی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل اجاگر کرکے حل کرنا ہے اس طرح کے کھلی کچہری ہر مہینے میں منعقد ہوگی اور اس میں تمام محکموں کے آفیسران شرکت کریگے۔ عوام نے وزیر اعلیٰ اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے منعقد کھلی کچہری کا خیر مقدم کیا اور اسے احسن اقدام قرار دیدیا عوام نے شرکت کے دوران اطمینان کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔