اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ اور ناقص خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں

کوئٹہ 24 جولائی2024:اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ اور ناقص خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ کوئٹہ شہر سمیت مختلف اضلاع میں اتھارٹی حکام نے قوانین کی خلاف ورزی پر 15 سے زائد کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد جبکہ ملاوٹی دودھ اور زائد المعیاد مصنوعات کی بڑی مقدار تلف کردی۔

 

ترجمان بی ایف اے کے مطابق سبزل روڈ کوئٹہ میں 2 ملک سپلائر سے ملاوٹی دودھ کی بڑی مقدار پکڑی گئی ، قبل ازیں مل سپلائرز سے سیمپلز لے کر موقع پر چیک کیے گئے تو دودھ میں خشک پاوڈر کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا جس پر دونوں دودھ فروشوں پر جرمانے عائد کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ کی بڑی مقدار تلف کی گئی۔خاران کے مختلف مضافات میں اتھارٹی کی زونل انسپیکشن ٹیم نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 9 مراکز مالکان کو جرمانہ کیا جن میں 3جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ کھانے پینے کی اشیاءبرامد ہوئیں جبکہ 1 بیکری،1 برف کارخانہ، 2ملک شاپس، 1 واٹر پلانٹ اور 1 ہوٹل کے خلاف مجموعی طور پر ایس او پیز کے خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

مزید برآں سبی شہر میں انسپیکشن کرتے ہوئے اتھارٹی حکام نے 2جنرل اسٹورز مالکان کو پابندی عائد اور ایکسپائرڈ مصنوعات رکھنے پر جرمانہ کیا۔ دکانداروں کو صحت بخش اور تازہ خوردنی اشیاء کی فروخت اور اس ضمن میں اتھارٹی کی وضع کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تنبیہ کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.