وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد سے متعلق اجلاس
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹریز حکومت بلوچستان اور پوليس حکام کی شرکت
حکومت بلوچستان کا صوبے بھر میں جشن آزادی کی تقاریب جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ
صوبے کے تمام ڈویژنز، اضلاع میں جشن آزادی جوش و خروش سے منائی جائے گی، وزیر اعلٰی بلوچستان
بلوچستان کے لوگ محب وطن ، ملک سے پیار کرنے والے ہیں ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
14 اگست ہمارے دلوں کے قریب ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اس دن کو جوش و خروش سے منا کر پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ بلوچستان کے ہر فرد کے دل میں پاکستان کی محبت ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
جشن آزادی کی خوشیوں میں ہر فرد شامل ہوکر سوشل میڈیا کے جھوٹے بیانے کو ملیا میٹ کردے گا ، وزیر اعلٰی بلوچستان
جشن آزادی کے موقع پر وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے ہیروز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، وزیر اعلٰی بلوچستان
جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں رہتی دنیا تک نہیں بھولیں گے ، وزیر اعلٰی بلوچستان
جشن آزادی کے موقع پر شہداء کی فیملیز کو تمام تقاریب میں کلیدی حیثیت میں مدعو کیا جائے گا، وزیر اعلٰی بلوچستان
تقاریب میں شہداء کے پسماندگان مہمان خاص ہوں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہید پروفیسر ناظمہ طالب سمیت دہشت گردی کا شکار تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
جشن آزادی کے موقع پر پورے ملک سے کھلاڑیوں کو بلوچستان مدعو کریں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
قومی سلامتی پر بلوچستان کے لوگوں اور ریاست کے درمیان کوئی خلیج نہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان
اتحاد و یگانگت اور یکجہتی سے سوشل میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈوں کو دفن کردیا جائے گا، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
جشن آزادی کی تقاریب کو عالمی ، قومی اور مقامی میڈیا میں بھرپور کوریج دی جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان
قومی جذبہ حب الوطنی سے منائی جانے والی تقاریب میڈیا آؤٹ لیٹس میں ٹاپ ٹرینڈ ہوں گی، وزیر اعلٰی بلوچستان