وزیر اعلی بلوچستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع نصیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

نصیرآباد 25جولائی۔وزیر اعلی بلوچستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع نصیرآباد میں تحصیل چھتر میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی کاوشوں کی بدولت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل ہمیشہ ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا تھا عوام نے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز اور ان کے نمائندگان کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا کھلی کچہری میں ونگ کمانڈر کرنل ملک صدیق ایس ایس پی نصیر آباد فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فہد خان کھوسہ ایگزیکٹو انجینیئرز شاہد رحیم زہری بھاگ چند ڈی ایچ او ڈاکٹر حبیب پندرانی ڈی ای او عبدالحمید ابڑو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ سب ڈویڑن افسران محمد قاسم کھوسو عابد علی پہنور نادر علی پہنور سیف اللہ بنگلزئی محمد ایوب بھٹو یونیسیف کے بشیر احمد لہڑی تحصیلداران گل نواز سید محمد شاہ صدورا خان ابڑو انجمن تاجران کے رہنماوں تاج بلوچ میر جان مینگل اور اقلیتی رہنما سیٹھ تارا چند سمیت بڑی تعداد میں تحصیل چھتر کی عوام قبائلی عمائدین و معتبرین موجود تھے کھلی کچہری میں لوگوں نے تحصیل چھتر روڈ کی عدم تکمیل۔

 

ار ایچ سی میں لیڈی ڈاکٹر اور میڈیکل افیسر کی تعیناتی۔آبنوشی کی فراہمی بجلی کی عدم دستیابی۔تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی علاقے میں امن امان کی مخدوش صورتحال مویشی ہسپتال کی بندش زرعی کھاد لے جانے پر پابندی سمیت دیگر مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو زبانی اور تحریری طور پر آگاہی فراہم کی کھلی کچہری کے موقع پر تمام ڈسٹرکٹ کے افسران نے اپنے اپنے محکموں میں عوامی شکایات کے متعلق فرداً فرداً عوام کو آگاہی فراہم کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ جن مسائل کے متعلق کھلی کچہری میں آگاہی فراہم کی گئی ہے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز پر لازم ہے کہ وہ ان مسائل کے تدارک کے لیے عملی طور پر جدوجہد کریں تاکہ لوگوں کی تکالیف کا ازالہ کیا جا سکے تمام مشکلات کاتدارک ہونا انتہائی ضروری عمل ہے اس کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل سن کر انہیں حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد لوگوں کے مسائل سننا اور ان کا اجتماعی طور پر ازالہ کرنا ہے عوام کی جانب سے جن مسائل کے متعلق نشاندہی کی گئی ہے انشا اللہ ان مسائل کے تدارک کے لیے اقدامات کیئے جائیں گے کیونکہ کھلی کچہری ایک وہ عدالت ہے جہاں پر عوام کے مسائل فوری طور پر حل کیے جاتے ہیں کھلی کچہری عوام کے وسیع تر مفادات میں ہے اور ہم سب ان مسائل کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.