شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے وفد کے ہمراہ ملاقات

مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں نون لیگ کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا لیگی وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہیں.

“بلوچستان 24 ویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات میں دونوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے. مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں نون لیگ کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا لیگی وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے امور پر غور کیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اس مسئلے پر بھی غور کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلوں کو کم کیا جائے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.