حکمرانوں کو شریف کے نام سے ڈر لگتا ہے،مسلم لیگ ن

0

مانیٹرنگ ڈیسک

احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے خلاف سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے دونوں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن عدالت نے اسے مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ دے دیا

عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

پیشی کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فنی گالہ سے حکم آتا ہے کہ حکومتی نالائقی پر جو سوال کرے گرفتار کر لیا جائے،

اگر پوچھ لیا جائے کہ ترقی کی شرح آدھی کیوں ہوئی؟ تو“فنی گالہ“سے حکم آتا ہے گرفتار کرلو

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان کی گرفتاریوں کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے بس میں ہو تو میاں شریف مرحوم کو بھی مقدمے میں شامل کر لے۔

مریم اورنگزیب نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جن کے نام کیساتھ شریف لگا ہے وہ ہٹادیں ورنہ نیب گرفتار کرلیگی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.