شوبز ڈیسک
بولی وڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان کے بارے ایک اہم اور بڑی خبر سامنے آگئی ہے جلد ہی لندن سے بھارت منتقل ہوجائیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا کہ عرفان خان اگلے 2 دن کے اندر بھارت پہنچیں گے۔
رپورٹ کے مطابق عرفان خان کی لندن سے بھارت منتقلی کا مطلب یہ ہے کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نہ صرف عرفان خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے، بلکہ وہ اگلے ڈیڑھ ماہ کے اندر اپنی فلم ‘ہندی میڈیم’ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے آغاز کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
امکان ہے کہ عرفان خان دسمبر کے پہلے یا پھر دوسرے ہفتے میں ‘ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔
خیال رہے کہ ’ہندی میڈیم‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔
بولی وڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان جنہیں رواں برس مارچ میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔