غلام رسول عرف نانگو کون ۔۔۔؟

مارنیٹرنگ ڈیسک 

نصیرآباد پولیس نے شہید ڈی آئی جی نصیرآباد عبدالعزیز بلو کے قاتل سمیت اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی منشیات فروشوں ودیگر سنگین وارداتوں میں ملوث بارہ ملزمان کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ان خیالات کا اظہار اے ایس پی فہد علی کھوسہ‘ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی‘ ایس ایچ او صدر حبیب اللہ سیال‘ سی آئی اے انچارج صوبدار سیال محمد‘ اکبر لہڑی‘محمد انور ابڑو‘نصراللہ ابڑو نے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت پر سٹی پولیس صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی بم دھماکوں و شہید ڈی آئی جی نصیرآباد عبدالعزیز بلو کے قاتل غلام رسول عرف نانگو سمیت اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی منشیات فروشوں ودیگر سنگین وارداتوں میں ملوث بارہ ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا سماج دشمن عناصر جرائم پیشہ عناصر پتھاریداروں سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے

 

جبکہ آج سٹی ڈیرہ مراد جمالی میں قتل ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹریفک پولیس کے سارجنٹ سیف اللہ جویو کمال خان عبدالرحیم نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے جن کو نقد انعامات تعریفی اسناد دی جائیں گی ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے پندرہ دنوں میں تین سو کلو سے زائد چرس شیشہ چھالیہ پان پراگ وغیرہ بھی بر آمد کی گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.