بلوچستان بھر میں فلاحی کاموں کے لیے 10 ارب روپے مختص

 

وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت رواںمالی سال 2019.20میں شامل تما م جاری اور نئے ترقیا تی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی تاکہ ا ن کےثمرات سے عوا م مستفید ہو سکے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے جائز ہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی وزراءطارق حسین مگسی ،میر ظہوراحمد بلید ی ،میر عارف جان محمد حسنی ،حاجی نور محمد دمڑ ،ایڈیشنل چیف سیکریڑی منصوبہ بندی ترقیات عبدالرحمن بزدار، چئیر مین سی ایم آئی ٹی سجاد احمد بھٹہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

اجلاس کو سیکریڑی آبپاشی اکبر بلو چ نے واٹر سیکٹر کے جاری اور نئے منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں جاری73اسکیمات اور170نئی اسکیمات شامل ہیں جبکہ نو لانگ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بھی وزیرا علیٰ کو بریف کیا گیا

 

اجلا س کو بتا یا گیا کے نولانگ ڈیم کی تعمیر سے ضلع جھل مگسی کاوسیع رقبہ قابل کاشت ہوسکے گاجبکہ اس منصوبے سے توانائی کا حصول بھی ممکن ہو گا سیکریڑی خزانہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے چار مہینوں میں محکمہ خزانہ کے ریونیو میں 40%فیصد اضافہ ہو اہے جبکہ اب تک ترقیا تی منصوبوں کے لئے 21ارب روپے کا اجراءکیا گیا ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے محکمہ صحت میں

 

اصلاحاتی ایجنڈے کے حوالے سے بھی اجلا س کو آگاہ کیا گیا ۔اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریڑی منصوبہ بندی وترقیا ت نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے امور پر بریفنگ دی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہااگر ہم صیح مکنزم کے ساتھ کام کریںتو ملک کا معاشی پیکج بلو چستان سے ملے گا یہ بے پناہ وسائل سے مالامال خطہ ہے جس سے پوری طرح سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے ہمارے صوبے کے طویل ساحل،وسیع رقبے، معدنیات ،توانائی کے موجود متبادل ذرائع اور اسپیشل اکنامک زونز کے قیا م سے مجموعی طو رپرمعاشی صورتحال میںبہتر ی آئے گی اور بے روزگاری کی شرح میں نمایا ں کمی ہوگی اب وقت آگیا ہے کہ ہم امور کو عدم مرکزیت کی طرف لے جائیں جس کے یقینا مثبت نتائج برآمد ہونگے

 

 

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.