کابل افغان طالبان نے زور دیا ہے کہ امریکاحل طلب مسائل طے کرنے کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے۔ افغان طالبان رہنما سہیل شاہین نے امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ اب گیند امریکا کی کورٹ میں ہے، ہم کھلے دل سے امریکا سے مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، وقت آگیا ہے امریکا تصفیہ طلب مسائل کیحل کے لیے عملی اقدام کرے۔ واضح رہے کہ اگلے ہفتے دوحہ میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔