وفاقی محکموں میں بلوچستان کے 6فیصد کوٹے پر جعلی بھرتیوں کے تفصیل طلب

کوئٹہ :ویب رپورٹر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینیٹ کی ہدایت پر تمام وفاقی وزاتوں،ڈویژنوں ،انکے ماتحت اور خود مختیار اداروں سے بلوچستان کے 6فیصد کوٹے پرجعلی ڈومیسائل پر ہونیوالے بھرتیوں کی تمام تفصیلات30دسمبر تک طلب کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور خود مختیار کارپوریشنوں کو اس حوالے سے مکمل اعداد وشمار 30دسمبر 2017ء تک بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ وہ بلوچستان کے 6 فیصد کوٹے پرجعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی ہونیوالے کے معلومات کی عدم فراہمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اوراس ضمن میں غفلت برتنے والے افیسران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی

واضح رہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ اور نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر محمد شہی کی سینیٹ میں بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل کی تعیناتیوں کا معاملہ اٹھانے کے بعد مختلف وفاقی محکموں بلوچستان کے ڈومیسائل کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بھی اس معاملے پر وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے تمام تفصیلات طلب کررکھی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.