کرسمس کاتہوار ،شہر میں سکیورٹی سخت

کوئٹہ(خصوصی رپورٹ )کرسمس تہوار کے حوالے سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مسیحی برادری کے گرجاگھروں، عبادتگاہوں، قریبی مقامات اور ان کی آبادی سمیت دیگر مقامات پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

شہر کے تمام چرچز کے آس پاس ایریاکی اسپیشل برانچ کی بم دسپوزل ٹیمز کے ذریعے چیکنگ

ہر ایک اہم چرچ کی انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں

منتظمین کے تعاون سے ہر اندر آنے والے مرد اور خواتین کے باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی

کرسمس کے حوالے سے پولیس کے چار ہزار مرد اور خواتین پولیس اہلکار اور آفیسران تعینات

ڈسٹرکٹ پولیس آر آر جی ،بی سی اور ایگل سکوارڈ, اورٹریفک پولیس کے جوان ڈیوٹی پر مامور

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ایف سی پروگراموں کے سلسلے میں سیکورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دے گی

سیکیورٹی پلان کے تحت تھانے کی سطح پر گشت اور سکیورٹی میں بھی اضافہ

مسیحی برادری کی عبادتگاہوں کے راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی اور پولیس آفیسران سیکورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے پٹرولنگ بھی کریں گے

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی صدارت میں کرسمس تہوار کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس

ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور سرور ،آر پی او/ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرازق چیمہ،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری زبیر اشرف صدیقی کے علاوہ اسپیشل برانچ دیگر پولیس افسران نے شرکت کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.