جنوبی افریقا کا مقابلہ منصوبہ بندی سے

0

سینچورین( سپورٹس ڈیسک ) ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقا میں کوچنگ کی ہے لہذا انہیں تجربہ حاصل ہے اور پروٹیز کیخلاف منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے

سینچورین میں چوتھی اننگز کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے، سینچورین کی کنڈیشنز ہمارے ذہن میں ہے

غیرملکی ٹیموں کو جنوبی افریقا میں کھیلنے میں دشواری پیش آتی ہے جو ٹیم ٹاس جیتتی ہے وہ پہلے بیٹنگ کرتی ہے اور دو سورنز کا تعاقب کرنا پڑ جائے تو چوتھی اننگز میں کوئی بیٹنگ نہیں کرنا چاہتا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی سینچورین میں اظہر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

قومی ٹیم کے کپتان کے مطابق ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں، یاسر شاہ کوالٹی لیگ اسپنر ہیں جبکہ جنوبی افریقا نے کافی عرصے سے اچھا لیگ اسپنر نہیں کھیلا لہذا ان کو یاسر شاہ کیخلاف مشکل پیش آئے گی۔

ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے اور ہر کوئی پرفارم کرنے کیلئے بیتاب ہے،اظہر علی

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز چیلنج ہے، ہر کوئی محنت کر رہا ہے اور ہر کھلاڑی چیلنج سے بھرپور سیریز میں ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا

جنوبی افریقا کیخلاف ماضی کی سیریز سے سیکھتے ہوئے فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا جبکہ جنوبی افریقا میں پہلی مرتبہ کھیلنے والوں کو بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کنڈیشنز سے کیسے ہم آہنگ ہونا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.