خضدار میں کرسمس کاتہوار

خضدار (رپورٹ ندیم گرگناڑی)ملک بھر کی طرح خضدار میں بھٰی کرسمس منائی گئی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں

خضدار کے چرچ میں کرسمس کے سلسلے میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار ببرک خان کاکڑ میجر نواز قلات اسکاوٹس میجر جمشید قلات اسکاوٹس ڈی ایس پی کیپٹن (ر) نوید نے مسیحی برادری کے ارکان کے ساتھ ملکر کیک کاٹا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی اور میجر جمشید کا خطاب

کرسمس کا تہوار نہ صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جشن ولادت کا دن نہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

بلکہ یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت امن پر مبنی تعلیمات کو عام کرنے کی ترغیب بھی دیتا ہیں

کرسمس امن و آشتی کے پیغام کو عام کرنے کا دن ہے اور مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں

جس کی بدولت قومی رشتے اور حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی قوم ہماری خوشیاں، غم، مسائل اور ترقی کے مواقع مشترک ہیں

یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ خضدار میں اقلیتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آخر میں نادر مسیح نے مہمانوں کو تحفہ کے طور پر چادر بھی پہنائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.