قائداعظم کی ایمانداری اور بڑے مقصد کیلئے لگن نے انہیں عظیم لیڈر بنایا : وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جناح کی ایمانداری، محنت، استقامت اور بڑے مقصد کیلئے لگن نے انہیں عظیم لیڈر بنایا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

یوم قائد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، ہمارے بچوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے، جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کرپشن سے پاک معاشرے، پسماندہ شہریوں کی مدد کیلئے کوشاں ہے، چیلنجز پر قابو پانے کا واحد حل اتحاد، ایمان اور نظم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.