پیٹرول دھماکے کی تیاریاں مکمل

0

 یکم فروری سے پیٹرول1.50 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا امکان

اسلام آباد :ویب ڈیسک 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم فروری سے پیٹرول1.50 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,722

تفصیلات کے مطابق نواز حکومت عوام پر مسلسل چھٹی بار پیٹرول بم گرانے کیلئے تیار ہیں، یکم فروری سے پیٹرول1.50روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 4.50روپے فی لیٹر بڑھانے کی تیاری ہے، 5 ماہ میں پیٹرول 10روپے 3پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جاچکا ہے، ڈیزل5ماہ میں 12روپے55پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم ستمبرکو پیٹرول2روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، یکم اکتوبرکوپیٹرول مزید2روپے مہنگا ،ڈیزل بھی 2روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.