خضدار میں کیسکو انتظامیہ کا عوام کے ساتھ امتیازی سلوک : شہری کیسکو کے خلاف سڑکوں پر

 خضدار میں کیسکو کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کرگیا ،فقیر آبادد ،صالح آباد کے لوگوں کا احتجاجی ریلی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ، کیسکو کے مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں ایسے صارفین کو تنگ کیا جا رہا ہے جو باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں ،چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کر کے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ ، ہمیں کیسکو کی نا انصافیوں سے نجات دلائیں،ہم جماعت اسلامی کے تحریک کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں مقررین کا مظاہرین سے خطاب

تفصیلات کے مطابق فقیر آباور ،صالح آباد د کے مکین سماجی کارکن منیر احمد قمبرانی کی قیادت میں یومیہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ،جمپروں کی کٹائی ،مختلف فیڈروں کو بند کرنے ،چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کرنے اور بل جمع کرنے والے صارفین کے کنکشنوں کو منقطع کرکے ان کی تاروں کو قبضے میں لے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب خضدار کے سامنے مظاہرے کی شکل اختیار کی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

مظاہرین سے منیر احمد قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ایکسین کیسکو اور ایس ڈی او کیسکو کی خضدار میں تعیناتی ہوئے ہیں تب سے خضدار کے عوام کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جا رہا ہے طویل لوڈ شیڈنگ اپنی جگہ اب تو ان کسیکو اہلکاروں نے خضدار میں چادرد اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنا شروع کر دیا ہے بل ادا کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع جبکہ غیر قانونی کنکشنوں کو مبینہ طور پر تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ،بجلی کی وولٹیج میں کمی پیشی بھی ہو رہی ہے کیسکو میں عوامی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیا جا رہا ہے

کیسکوکے اہلکار بجلی کی تاریں کاٹ کر لے جاتے ہیں اور انہیں غائب کرتے ہیں اس حوالے سے ہم شکایتیں کر کر کے مایوس ہو گئے ہیں اب ہم خضدار کے عوام وزیر اعلی بلوچستان ،کمانڈر سدرن کمانڈ ، اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کیسکو ایکسین اور ایس ڈی او کے مظالم سے بچائیں ان دونوں آفسران کا خضدار سے تبادلہ کیا جائے جب تک یہ دونوں آفسران خضدار میں موجود ہونگے تب تک عوام کو کوئی ریلف نہیں ملے گا بلکہ انتقامی کاروائیاں جاری رہیں گی

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.