مانیٹرنگ ڈیسک
امریکہ میں طویل شٹ ڈاؤن نے 8لاکھ ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کردیا جس کے باعث آئے روز ملک میں مظاہرے ہوتے رہے
امریکہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز شٹ ڈاؤن ختم کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم ڈیموکریٹس کے سخت دباؤ نے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
صدر ٹرمپ تین ہفتے تک کے لیے سرکاری محکموں اور اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ امریکہ میں جزوی شٹ ڈاؤن 35دن جاری رہی اور امریکہ معیشت کو 34ارب ڈالر کا نقصان ہوا
صدر ٹرمپ کی خواہشات کے برعکس امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے قیام کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔
شٹ ڈاوٴن کے خاتمے کے صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایوان کے دونوں حصوں میں بل منظور کر لیا گیا جس کی مدد سے شٹ ڈاوٴن کم از کم 15 فروری تک کے لیے ختم ہو گیا ہے۔