جنوبی افریقا نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی

0

ویب ڈیسک

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں تیسرے ون ڈے کے دوران بارش نے فیصلہ خلاف کردیا

پاکستان نے پہلے کھیل کر جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پروٹیز نے 33 اوورز میں 2 وکٹوں پر 187 رنز بنائے
بارش کی وجہ سے میچ شروع نہ ہوسکا یوں جنوبی افریقا نے ڈک ورتھ لیوئس قانون کے تحت 13 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابراعظم نے امام کے ساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

محمد حفیظ اور امام الحق کے درمیان بھی 84 رنز کی شراکت قائم ہوئی، ہاشم آملہ نے 10 رنز پر کیچ چھوڑ کو حفیظ کو موقع دیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تجربہ کار بلے باز نے نصف سنچری اسکور کی اور 52 رنز پر رباڈا کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس دوران امام الحق نے سست روی سے اپنی اننگز جاری رکھی اور کیریئر کی 5ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے 116 رنز پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے

امام الحق نے ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا

جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسی اور ہینڈرکس کے درمیان تیسری وکٹ پر 108 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم ہوئی، ہینڈرکس 83 اور ڈوپیلسی نے 40 رنز بنائے اورناٹ آوٴٹ رہے جب کہ ڈی کوک 33 اور ہاشم ا?ملہ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

شعیب ملک اور عماد وسیم نے آخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 52 رنز کی شراکت قائم کی، شعیب ملک 31 رنز بناکر رباڈا کا شکار بنے جب کہ عماد وسیم نے 23 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین اور کاگیسو رباڈا نے 2،2 اور ڈیبیو کرنے والے ہینڈرکس نے ایک وکٹ حاصل کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.