پاکستان کے عوا م نے گنے کے جوس کوقومی جوس کادرجہ دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مانیٹرنگ ڈیسک

حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک سروے کیا گیا جس میں مل بھر سے 7616لوگو ں نے ووٹ ڈلا

عوام سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان کا قومی جوس کونسا ہے جس میںآ پشن دئیے گئے جن میں اورنج جوس ،گنے کاجوس اور گاجر کا جوس شامل تھا

سروے کے اختتام پر نتائج اس طرح رہے کہ اورنج جوس کو پندرہ فیصد ،گنے کے جوس کو 81فیصد اور گاجر کے جوس کو صرف چار فیصد ووٹ ملے

اس طرح اس سروے سے معلوم ہوا کہ پاکستان کا قومی جوس گنا ہے جو ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور یہ خوش ذائقہ ،فرحت بخش بھی ہے

ملک میں گنے کوجوس کے علاوہ چینی بنانے ،گڑ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے

سرکاری اعدا د و شمارکے مطابق پاکستان میں گنا تقریباً25لاکھ ایکٹر پر کاشت کیا جاتا ہے پاکستان دنیا میں گناپیدا کرنیوالے 105ممالک میں رقبے کے لحاظ سے چوتھا اور پیداوار کے حوالے سے ساتواں بڑا ملک ہے جبکہ چینی پید ا کرنے کے اعتبار سے پاکستان کی پوزیشن نویں ہے

پاکستان میں گنے کی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 69فیصد ،سندھ کا20فیصد اور خیبر پختونخواہ کاگیارہ فیصد ہے ۔ہماری اوسط پیداوار 495من کے لگ بھگ ہے لیکن ابھی بھی ہم عالمی اوسط پیدوار 664من فی ایکڑ سے نہ صرف کم ہیں بلکہ قریبی ملک انڈیا کی اوسط پیدوار 734من فی ایکٹر سے ہماری پیداوار کم ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: