عوام کی ترقی کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے ،نواب ثناء اللہ زہری

0

رپورٹ ند یم گرگناڑی

ترقیاتی اسکیمات میں غیر معیاری کام کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اعوام کو چاہیے کہ وہ غیر معیاری کاموں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ غیر معیاری کام کرنے والوں کا بروقت محاسبہ کیا جاسکے

مسلم لیگ نون کا منشور ہے کہ تمام اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو دئیے جائیں تاکہ عام غریب عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی جا سکے

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اپنے سابقہ دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی اسکیمات شروع کیے تھے ان کو جلد سے جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تندہی سے کام جاری ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری اسکیمات پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے

ترقیاتی کاموں پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا بلکہ تمام ٹھیکیداران اور متعلقہ محکموں کے آفیسران کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ان اسکیمات کو مقرر مدت میں پایا تکمیل تک پہنچائیں تاکہ عوام کو جلد سے جلد سہولیات میسر آسکیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جھالاوان ہاؤس کراچی میں مختلف وفود سے بات چیت

انہوں نے پارٹی ورکرز سے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے بھرپور تیاری کریں کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے نچلی سطح تک اختیارات کی وجہ سے عوام کی خدمت بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے

ضروری ہے کہ پارٹی پروگرام کو گھر گھر گلی گلی اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں تک پہنچایا جا سکے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.