بلوچستان میں انیس اور بیس گریڈ کے اساتذہ کے لئے پرنسپل شپ کے نئے مواقع

0

رپورٹ۔۔۔۔۔محمد ارباز شاہ
حالیہ دنوں میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں انیس سے بیس گریڈ تک کے اساتذہ سے ان کی تعلیمی کوائف نامے مانگے گئے ہیں

جس کے بعد قابل اساتذہ کو کالج انتظامیہ کا چارج ارسال کیا جائے گا۔

بلوچستان 24 سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز روبابا حمید درانی کا کہنا تھا کہ”ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے حالیہ سروس میں ان تمام سینئر اساتذہ کی نشاندہی کی ہے

جوکہ اس قابل ہیں کہ ان کو پرنسپل شپ کا چارج دیا جائے جس سے متعلق ہمارے سیکشن نے انیس اور بیس گریڈ کے تمام اساتذہ سے ان کے تعلیمی کوائف طلب کئے ہیں

مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان کو پرنسپل کالج بنایا جائے گا”ڈائریکٹر کا لجز روبابا حمید درانی کا مزید کہنا تھا کہ انیس اور بیس گریڈ اساتذہ کے سلیکشن کے بعد ان کو پرنسپل شپ کے قوائد سے متعلق مکمل تربیت دی جائیگی اور وہ کالجز میں کوالٹی ایجوکیشن پرووائیڈ کرسکیں گے”۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

ڈائریکٹرکالجز کے مطابق بلوچستان بھر میں 31کالجز ہیں جن میں جونیئر کو پرنسپل کا چارج دیا گیا ہے

بلوچستان لیکچررز ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری سلیم جان نے بلوچستان 24 کو بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہمارے ہوم ورک کا نتیجہ ہے کہ آج ڈائریکٹریٹ آف کالجز نے اس پر عمل درآمد شروع کردیا ہے تاکہ قابل اساتذہ کو پرنسپل شپ دی جائے

سلیم جان

اور یہی سنیئر اساتذہ کالجز میں بہترین کوالٹی ایجوکیشن مہیا کرینگے ۔

ادارے کے فعال ہونے کا تعلق قابل پرنسپل سے ہے جس کیلئے یہ اقدام اہم ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.