پاکستان اور قازقستان تجارتی راہداری معاہدے پر دستخط کرنے پر متفق

اسلام آباد   پاکستان اور قازقستان تجارتی راہداری معاہدے پر دستخط کرنے پر متفق، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سےقازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات۔

ملاقات میں قازقستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ قازقستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے ممکنہ مواقعوں پر تبادلہ خیال۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ دونوں فریق معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عمل کو تیز کریں گے۔  پاکستان آنے والے مہینوں میں تجارت پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے اگلے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

سفیر نے وزیر کی حمایت پر ان کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ سفیر نے پاکستانی کھیلوں کے سامان، فرنیچر اور سیاحت میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔ سید نوید قمر نے سفیر کو او آئی سی کے رکن ممالک کے 18ویں تجارتی میلے میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.