ویب ڈیسک
بیوٹمز کی ڈاکٹر طیبہ اکرم نے ڈونگوا یونیورسٹی شنگائی چین سے بزنس ایڈمنسٹریشن کے ذیلی شعبہ ہومن ریسورس مینجمنٹ میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہوں نے PhD کاآغاز ستمبر 2013 میں کیا اور جنوری 2019 میں مکمل کی.
ان کیPhDقائدانہ صلاحیتوں اور ملازمین کے تخلیقی کام کے مابین ربط پر مبنی تھی۔ جس میں انھوں نے ان عنوانات پر مبنی اداروں اور رجحانات کا بغور مشاہدہ کیا ۔
وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ڈاکٹر طیبہ اکرم کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بیوٹمز میں قابل اساتذہ کی فہرست میں تیزی سے اضافہ مجموعی طور پر بلوچستان کے تعلیمی منظر میں بہتری لا رہا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر طیبہ اکرم اپنی قابلیت سے بلوچستان کے طلبہ کو تعلیمی رہنمائی فراہم کریں گی۔