ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استعفیٰ دیدیا

0

مانیٹرنگ ڈیسک

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلا ن کردیا انہوں نے استعفیٰ کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرا پنے پیغام کے ذریعے انہوں نے فارسی میں استعفیٰ دینے کااعلان کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 67ماہ میں بہادر ایرانی عوام اور حکام کی سخاوت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، یہ کام جاری نہ رکھنے اور نوکری کے دوران تمام تر کوتاہیوں پر میں انتہائی معذرت خواہ ہوں، خوش رہیں، آباد رہیں

واضح رہے کہ جواد ظریف کو عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کا خالق بھی مانا جاتا ہے انہوں نے اپنے اس فیصلے کی کوئی خاص وجہ

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے انسٹا گرام پوسٹ کا عکس
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

بیان نہیں کی۔

2015 میں ایران سے اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لیے عالمی طاقتوں سے تاریخی جوہری معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جاوید ظریف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ایران پر دوبارہ پابندیوں لگانے جانے کے بعد بعد مغرب مخالف عناصر نے سابق ایرانی وزیر خارجہ پر حملے شروع کر دیے تھے

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے استعفیٰ کے اعلان پر کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ استعفیٰ قبول ہوتا ہے یا نہیں۔

‘جواد ظریف اور حسن روحانی کرپٹ مذہبی مافیا کے کارندے ہیں اور ہمیں علم ہے کہ سارے فیصلے آیت اللہ خامنہ ای کے ہوتے ہیں۔ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ایرانی حکومت کو رویہ درست رکھنا ہوگا اور اپنے عوام کا احترام کرنا ہوگا۔

ایران کے خبر رساں ادارے آئی آر این اے نے تصدیق کی اور صدارتی آفس ایران کے ترجمان کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ جوا د ظریف کے استعفیٰ کو قبول کرنے کی خبر درست نہیں اس حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.