کوئٹہ ،شہر کی خوبصورت کیلئے نصب گھوڑے کا مجسمہ گاڑی کی ٹکر سے زمین بوس

0

رپورٹ۔۔۔۔۔ مدثر محمود

سابق بلدیاتی دور میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خوبصوتی میں اضافے کیلئے شہر کے چوراہوں پر خوبصورت مجسمے نصب کیے تھے جن میں گھوڑے ،شکرا اور دیگر شامل ہیں جو شہر کے مختلف شاہراہوں پر نصب کیے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

کمشنر آفس کوئٹہ کے سامنے بھی ایک گھوڑے کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا جسے رات کی تاریکی میں کسی گاڑی والے نے ٹکر مار کر زمین بوس کردیا جو آج بھی سڑک کے کنارے پڑا ہے

اس ِحوالے سے کوئٹہ کے ایک شہری نے بلوچستان 24 ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کوئٹہ لاوارث شہر ہے کرپشن کے باعث منصوبے سالوں سال چلتے ہیں اور اگر بروقت مکمل ہوجائیں تو تو انکی نگرانی نہیں ہوپاتی مغربی ممالک میں ہر منصوبہ کم از کم سو سال کیلئے بنتا ہے لیکن ہمارے ہاں منصوبہ بندی کا فقدان ہے

کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو نے اس حوالے سے کوئٹہ کے بنکوں اور دیگر اداروں کے تعاون سے اس کام کو دوبارہ سرانجام اٹھانے کا بیڑا اٹھایا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ چوراہوں کی خوبصورتی کیلئے ایسے ڈیزائن ترتیب دئے جائیں جس سے انکو نقصان پہنچے کا خدشہ نہ ہو کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے اسکی خوبصورتی اور تحفظ کا احساس گویا پورے صوبے کا احساس ہے وزیر اعلی بلوچستان گڈ گورننس کے سب سے بڑا داعی ہے اس جانب انکی توجہ درکار ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.