صوبے کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ایم آر آئی مشین نہ ہونے سے مشکلات ہیں،ایم ایس سول اسپتال سلیم ابڑو

0

رپورٹ ۔۔۔ارباز شاہ

صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری اور سکرٹری صحت حافظ عبدالماجد نے کوئٹہ سول ہسپتال میں نئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کردیا اور اسپتال کیلئے فراہم کیے گئے پاک چین کے تعاون سے لائے گئے نئے مشینوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر بلوچستان 24 سے بات کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال سلیم ابڑو کا کہنا تھاکہ”سول ہسپتال نے بلوچستان بھر کے اضلاع کا بوجھ اٹھایا

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی اسپتال سلیم ابڑو
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

ہوا ہے۔چین کے تعاون سے لائے گئے نئی مشینوں کا استعمال سے عوام کو علاج ومعالجے میں سہولت ملے گی

بلوچستان 24 ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال سلیم ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ”بدقسمتی سے بلوچستان کے سب سے بڑے ہسپتال میں ایم آر آئی مشینوں کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کے حوالے سے ہم نے حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت سے ڈیمانڈ کر رکھی ہے امید ہے جلد ہی مشینوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی”۔

سول ہسپتال کوئٹہ میں نئے آپریشن تھیٹر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے بلوچستان 24ڈاٹ کام کو بتایا کہ”ہم چائنہ سفارتخانے کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے حکومت بلوچستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہمیں نئے مشینریز انسٹال کر کے دیئے”۔

وزیر صحت نصیب اللہ مری کے مطابق”ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ان مشینوں کو عوام کے علاج ومعالجے کے کئے بھرپور استعمال کیا جائے چین اور دیگر ہمسایہ ممالک سے مزید ایم او یوز پر دستخط کئے جائینگے اور بلوچستان میں صحت کے ادارے کو ٹیکنیکل سہولیات فراہم کی جائینگی اور صحت کے ادارے میں احتساب وتوازن کا عمل مضبوط بنایا جائے گا”۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.