لاہور : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، ان کا کچھ ماہ پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کوٹ لکھپت جیل میں ویکسین لگانے کی تصدیق کر دی۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ابراہیم ارباب ، ایم ایس جناح ہسپتال کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے جن کی نگرانی میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین دی گئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
لیگی رہنما کو ویکسین بزرگ شہری کی حیثیت میں لگائی گئی۔ ریکارڈ میں درج تاریخ پیدائش کے مطابق شہباز شریف کی عمر 69سال 6ماہ ہے ،وہ 23ستمبر 1951 کو پیدا ہوئے۔