افغانستان کے حوالے سے پوزیشن واضح کر دی، اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے

اسلام آباد  :  فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کر دی، کسی کو اپنی سر زمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان میں مستحکم حکومت عمل میں آنی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکا کیساتھ نئے تعلقات کی جہت بیان کی، امریکا سے تجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے 1970 میں چین امریکا تعلقات کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا تھا، چین اور امریکا دنیا کی 2 بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر پر 90 فیصد باڑ لگا چکے، طالبان کو پہلے امریکا پھر افغان حکام کیساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ کیا، وزیراعظم نے بھارت کیساتھ تعلقات پر امید کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.