سینیٹر شیری رحمان کی آصف علی زرداری کی سالگرہ پر سابق صدر اور پارٹی کارکنان کو مبارک باد

اسلام آباد  نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آصف علی زر داری کی سالگرہ پر سابق صدر اور پارٹی کارکنان کو مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو ٹوٹنے سے بچایا۔

اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ آصف علی زرداری پاکستان کی سیاست کا مرکز ہیں، آصف علی زرداری ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری پر ہر دور میں جھوٹے الزامات لگائے گئے، ان کو نشانا بنانا گیا۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے شریک حیات ہونے کی وجہ سے سزائیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کو 12 سال جیل میں رکھا گیا لیکن  وہ کبھی آمر کے آگے نہیں جھکے۔انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو ٹوٹنے سے بچایا۔ نائب صدر نے کہاکہ ملک کی آئینی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ ان انہوں نے اقتدار میں آکر صدر کے لامحدود اختیارات پارلیمان کو منتقل کئے۔

انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کی قیادت میں متفقہ طور پر 18ویں ترمیم پاس کی گئی، صوبوں کو خودمختاری دی گئی۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ آصف علی زرداری کی مفاہمت کی وجہ سے ہی پہلی بار 2013 میں ایک جمہوری حکومت نے دوسری منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کیا۔ انہوںنے کہاکہ آج کل گالم گلوچ کی سیاست کرنے والے نام نہاد سیاستدانوں کو آصف علی زرداری کی سیاست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.